ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈاٸریکٹر اور ادارہِ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ادارہ اطلاقی نفسیات پنجاب یونیورسٹی اور میڈایا ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر کے اشتراک سے "پر امن اور محفوظ کیمپس" کے موضوع پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی- اس موقع پر اظہارٍ خیال کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ پر امن اور محفوظ کیمپسز ہی معیاری تحقیق اور نۓ علم کی تخلیق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں-